PHOTO GALLERY OF G-STORIES-PK
~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~
169 PAGES
~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~
...
جانتے ہو محبت کیا ہوتی ہے؟
معلوم ہے محبت کسی سے بھی ہو سکتی ہے؟ محبت کی کوئ ذات، کوئ مزہب ، کوئ جنس نہیں ہوتی۔ آپ کسی انسان کو دیکھیں اور اس کے لیے آپ کے دل میں جزبات پیدا ہوں یہ ایک فطری عمل ہے۔ مگر یہاں محبت کو ذاتوں میں، مزاہب میں اور عزتوں میں حتی کہ جنسوں تک میں تولا جاتا ہے۔ یہ نہیں دیکھا جاتا کہ ہمارے بچے کیا چاہتے ہیں۔ کیا وہ ہمارے اس فیصلے سے خوش بھی ہیں یا نہیں اور اگر محبت کسی ہم جنس سے ہو جاۓ تو اسے پاکستان اور اسلامی دنیا سے الگ سمجھا جاتا ہے۔ اسے کھسرہ ، چھکا، کیک، لونڈے باز، بچے باز بولا جاتا ہے۔ کیوں؟؟؟ میں پوچھتا ہوں کیوں؟
ایسے والدین جو اپنے بچوں کو ان کی حقیقت کے ساتھ قبول نہیں کرتے ان کے لیے ایک سوال!!! اگر ہمیں قبول نہیں کرنا تھا تو ایسا پیدا کیوں کیا؟؟؟
کیوں کر دو لڑکوں کی محبت غلط ہو سکتی ہے؟ لوگ کہتے ہیں کہ دو مردوں کی محبت خدا تعالیٰ نے حرام قرار دی ہے۔ اس پر ایک سوال ہے کہ وہ رب دو جہاں ہے اس کی مرضی کے بغیر ہم ایک سانس بھی نہیں لے سکتے تو اس کی مرضی کے خلاف ہم یہ محبت جو حرام کہلاتی ہے اس میں کیسے پڑ گۓ؟؟؟
اگر یہ محبت حرام ہے تو میں روز محشر خدا سے سوال کروں گا کہ اگر مرد کی مرد سے محبت حرام ہے تو میرے دل میں ایسے احساسات کیوں پیدا کیے ؟؟؟
...
اگر یہ خبر درست ہے تو بہت اچھی خبر ہے کہ سعودی عرب نے ہم جنس پسندوں کو داخلے کی اجازت دے دی۔ کیونکہ کسی بھی قوم یا معاشرے کی ترقی اس بات سے منسلک ہے کہ وہ بحیثیت انسان کسی دوسرے انسان کو کتنا اہم سمجھتے ہیں کیا ہم جنس پرستی ہی معاشرے کا سب سے بڑا گناہ ہےکیا معاشرے کو تنزلی کی طرف دھکیلنے والا یہی طبقہ ہے بالکل نہیں لہذا انہیں بھی اپنی زندگی اپنے طریقے سے بھرپور جینے کا پورا حق ہے،اس معاشرے میں ہر وہ دوسرا شخص جو موقع کی تلاش میں ہوتا ہے کہ اسے کب موقع ملتا ہے اور وہ گناہ کرنے سے باز نہیں آتا وہی پارسائی کا لبادہ اوڑھے دوسرے کو غلط اور خود کو صحیح گرداننے پہ لگا ہوا ہے یہ وہ طبقہ ہے جو بظاہر شکل و صورت پہناوے سے تو انتہائی شریف لگتا ہے مگر جب اسے موقع ملتا ہے خباثت اور بےہودگی کی ساری حدیں پار کرنے سے گریز نہیں کرتا
...
~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~
G-STORIES
~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~
![]() |
No comments:
Post a Comment